0

پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز ، لاہور سے پہلی پرواز کتنے عازمین کو لیکر روانہ ہوئی؟

لاہور(نیا محاز)پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز ہو گیا،لاہور سے پہلی حج پرواز 329عازمین کو لیکر مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق عازمین حج کوپی آئی اے کے چیف پروجیکٹ آفیسرخرم مشتاق نے رخصت کیا،لاہور ایئرپورٹ پر حجاج کرام کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 8 جون تک جاری رہے گا،پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کا آغاز 17 جون سے ہو گا۔

لاہورایئرپورٹ پر عازمین حج کو رخصت کرنے کیلئے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا،خرم مشتاق کا کہنا تھا کہ پی آئی اے عازمین کو مدینہ منورہ اور جدہ پہنچا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں