0

فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف

کراچی (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 08 مئی2024ء) پاکستانی اداکار فیصل قریشی اہلیہ ثنا فیصل کے اسٹائلسٹ بن گئے۔فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے انسٹاگرام پر سٹوری میں ویڈیو شیئر کی جو بعدازاں وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں اداکار اطمینان سے اپنی اہلیہ کے بالوں کو اسٹائل دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

فیصل کی اہلیہ نے اسٹائلنگ کے بعد فائنل لک بھی فالوورز کے ساتھ شیئر کیا، جس میں ان کے بالوں کا خوبصورت انداز بخوبی نظر آ رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اب تک کی سب سے خوبصورت ویڈیو ہے، ایک اور صارف نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ آپ دونوں کو ایسے ہزاروں لمحات ایک دوسرے کے ساتھ نصیب کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں