0

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

لاہور(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 09 مئی2024ء) بھارت سے پیاز کی ایکسپورٹ کھلتے ہی ملک میں پیاز کی قیمتیں نیچے آگئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں کئی ماہ تک 200 سے 250 روپے کلو بکنے والاپیاز 100روپے سے 120روپے فروخت ہو رہا ہے ۔

لاہور میں قیمتیں نیچے آ گئی ہیں اور پیاز 80 سے 100 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں ایک کلو پیاز 120 روپے جبکہ سکھر میں 130 روپے کلو میں دستیاب فروخت کیا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں