اسلام آباد () نیشنل ڈیزاسٹر اینڈمنیجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر میں شدید موسمی صورتحال کی پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے
ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ پاکستان میں 17اپریل تا22 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کا پہلا سلسلہ متوقع ہے، پہلے سلسلے کے متوقع اثرات کے باعث بلوچستان میں 17 تا 19اپریل جبکہ سندھ میں 18 تا 19 اپریل شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری بھی متوقع ہے، پہلے سپیل کے دوران پنجاب میں 18تا19اپریل، خیبرپختونخوا میں 17تا21اپریل جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 تا 22 اپریل کے دورا ن بارش، آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے
0