0

پی ٹی آئی کور کمیٹی میٹنگ میں آپس کی لڑائیوں کی خبریں سامنے آنے کے بعد قرآن پر حلف لیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (نیا محاز )تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے متعلق قرآن پاک پر حلف لینے کا انکشاف ہواہے
، پارٹی قیادت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے قرآن پاک پر حلف لیا گیا ۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ کور کمیٹی میٹنگ میں آپس کی لڑائیوں کی خبریں سامنے آنے کے بعد حلف لیا گیا ، قیادت نے حکم دیا کہ آپس کی لڑائی یا بانی پی ٹی آئی کے پیغامات سے متعلق رائے نہ دی جائے ، اجلاس میں متعدد ممبران کور کمیٹی نے پارٹی کے فیصلوں پر سوالات اٹھائے ، بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہلے عمر ایوب اور شبلی فراز کو پہنچاتے ، پارٹی رہنماوں نے متعدد بار ان معاملات پر سوال اٹھائے جن پر تلخی ہوئی۔
چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پی ٹی آئی کے آن لائن جلسے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہاں کی بات ہے قرآن پر حلف لیں کہ کچھ لیک نہیں ہو گا پھر بھی یہ سب ہو جائے ، چیزوں کا لیک ہونا ڈسپلن ہے ، جس کا ہمیں احساس کرناہے ہمارا لیڈر جیل میں ہے ، شہریار آفریدی نے بڑی قربانیاں دی ہیں وہ ڈٹے رہے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں