اسلام آباد (نیا محاز) سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے 9 مئی کے ملزمان کے حوالےسے بیان کے بعد سے ان کیخلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی کی مہم شروع ہوگئی تھی لیکن مہم اس وقت از خود ہی ختم ہوگئی جب یہ انکشاف ہوا ہے کہ انہیں حکومت نے دو وزارتوں کی پیشکش بھی کی تھی لیکن انہوں نے شکریہ کیساتھ معذرت کرلی، وہ اپنے بیانات میں بھی یہ واضح کرچکے ہیں کہ وہ پاکستان کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن فیملی سیاست میں آنے کی اجازت نہیں دیتی ۔
سینئر صحافی اظہر جاوید نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شاہد آفریدی کو دو وزارتوں کی پیشکش ہوئی ہے اور انہیں مکہ مکرمہ میں ایک اہم شخیصت نے ٹیلی فون بھی کیا لیکن شاہدآفریدی نے اپنی فائونڈیشن اور فلاحی کاموں کی مصروفیات کی وجہ سے معذرت کرلی ۔یہی بات صحافی احتشام الحق نے بھی بتائی ۔
0