بغداد (نیامحاز ) امریکہ کے بعد عراق میں بھی ٹک ٹاک پر پابندی کی بازگشت شروع ہوگئی ہے۔
بغداد سےعرب میڈیا کے مطابق عراقی وزارت مواصلات نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانےکا مطالبہ کیا ہے،عراقی وزیر مواصلات ہیام الیاسری نے درخواست کابینہ کو بھیج دی ہے،عراقی وزیر مواصلات نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی عراق میں غیراخلاقی مواد روکنے کیلئےضروری ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے سخت اقدامات کے باعث عراق کو فحش مواد دیکھنے والے صارفین کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔