کراچی ( نیا محاذ ) وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش کیوں نہیں ہو رہے ؟ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بڑی وجہ بتا دی ۔ بیرسٹر محمد علی سیف نےکہا ہےکہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے پیش نہ ہونے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ عدالت سے کوئی ڈر یا خوف ہے۔یا انہیں یہ خطرہ ہے کہ ان کو سزا دے دی جائے گی کیوں کہ ابھی تو وہ اسٹیج ہی نہیں آئی۔وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی طبیعت واقعی ٹھیک نہیں ہے۔میں کل بھی ان سے ملا ہوں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بھی شرکت کی ۔
0