0

خیبرپختونخوا حکومت نے بھی کم قیمت ہاؤسنگ سکیم منصوبہ لانے کی تیاری کرلی

پشاور( آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے کم قیمت ہاؤسنگ سکیم منصوبہ لانے کی تیاری کرلی،ابتدائی مرحلے میں ہاؤسنگ منصوبے کیلئے 4ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دستاویز کے مطابق مستحق افراد کو گھر کی تعمیر کیلئے 15لاکھ روپے تک بلاسود قرضہ دیا جائیگا، ایک لاکھ روپے سے کم آمدن والوں کو گھر کی تعمیر کیلئے قرضہ دیا جائے گا،دستاویز کے مطابق کم از کم 5مرلہ زمین رکھنے والوں کو حکومت گھر کی تعمیر کیلئے قرضہ دے گی، محکمہ ہاؤسنگ نے منصوبہ پر کام شروع کردیا، شہری 10سال میں ماہانہ اقساط پر قرض واپس کرینگے،پرانے گھر کی تزئین و آرائش کیلئے بھی قرضہ دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں