0

6ستمبر کی عام تعطیل سے متعلق وزارت اطلاعات کی وضاحت آگئی

اسلام آباد (نیا محاذ) وزارت اطلاعات و نشریات نے 6 ستمبر یوم دفاع کی عام تعطیل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے چھٹی کی تردید کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر 6 ستمبر یوم دفاع پر عام تعطیل کے حوالے سے زیر گردش نوٹیفیکیشن جعلی ہے، جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے بلکہ یہ قوم کی توہین بھی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے کو مسترد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل تھیں کہ حکومت نے 6 ستمبر 2024 بروز جمعے کو یوم دفاع کی مناسبت سے عام تعطیل دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں