لاہور (نیا محاذ) یوٹیوبر عمر عادل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ یوٹیوبر کے خلاف یہ ایف آئی آر سائبر کرائم سرکل ایف آئی اے نے درج کی۔ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے یہ ایف آئی آر اینکر عائشہ چودھری کی مدعیت میں درج کی۔ ایف آئی آرمیں موقف اختیار کیا گیا کہ یوٹیوبر عمر عادل نے پروگرام میں گھٹیا زبان استعمال کی اور ذاتی نوعیت کے حملے کیے۔عمر عادل کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔یاد رہے عمر عادل نے ایک پوڈکاسٹ میں نیوز میڈیا انڈسٹری میں کام کرنے والی خواتین اینکرز کے خلاف نازیبا گفتگو کرنے پر گفتار کیا گیا تھا۔
0