0

مرغی کے گوشت کے نرخ مزید کم ہو گئے

لاہور(نیا محاذ)مرغی کے گوشت کے نرخوں میں مزید کمی ہو گئی، مرغی کا گوشت 10 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔لاہور انتظامیہ نے برائلر مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 552 روپے کلو مقرر کر دی ہے۔ گزشتہ روز مرغی کا گوشت 12 روپے سستا ہوا تھا۔دو دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے کی کمی ہو گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی آج سات روپے کی کمی ہوئی ہے۔زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 381 روپے جبکہ تھوک ریٹ 367 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں