0

پی ٹی آئی رہنماؤں کی اختر مینگل سے ملاقات، استعفیٰ واپس لینے کی درخواست،بی این پی رہنما کاانکار

اسلام آباد(نیا محاذ)بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے استعفیٰ واپس لینے سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ بی این پی رہنما سردار اختر مینگل سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصر نے ملاقات کی،پی ٹی آئی رہنماؤں نے اختر مینگل سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی،بی این پی سربراہ نے استعفیٰ واپس لینے سے انکار کردیا۔اپوزیشن کا وفد سردار اختر مینگل سے ملاقات کے بعد روانہ ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں