0

روٹی کیلئے قطار میں لگے افراد پراسرائیلی حملے میں 8 ،مجموعی طور پر 50 فلسطینی شہید

غزہ (نیا محاذ)اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں روٹی کےلئے قطار میں لگے افراد کو نشانہ بناکر مزید 8 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیہ کے امدادی مرکز پر روٹی کےلئے قطار میں لگے افراد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 اور اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے پر کئی روز سے جاری آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے صحافیوں پر بھی حملے کئے ہیں۔گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے پراسرائیلی آپریشن میں اسلامی جہاد کے ارکان سمیت 29 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں