0

سپین ؛ٹریفک حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق

میڈرڈ(نیا محاذ)سپین کے شہر ویلنسیا میں ٹرک کا بریک فیل ہوگیا جس کے بعد بے قابو ٹرک کھیتوں میں کھڑی دو گاڑیوں سے ٹکرا گیا اور حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق دو افراد کا تعلق منڈی بہاالدین اور ایک کا تعلق وزیرآباد سے تھا۔زخمیوں میں ارسلان ، فرحان اور ارشد چیمہ بھی شامل ہیں۔ حادثے کے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں