دبئی (نیا محاذ) پاکستان اوورسیز کمیونٹی گروپ (POCG) نے عجمان کے سیون ڈسٹرکٹ کرکٹ اسٹیڈیم میں آزادی میلہ کا انعقاد کیا۔ ایونٹ میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں نے جذبے اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کا انعقاد فہد شاہد، یاسر صدیقی، مسٹر عاشق اور ڈاکٹر نور الصباح نے کیا۔ پی او سی جی کے صدر سید سلیم اختر اور ظہیر احمد نے دوستانہ کرکٹ میچوں کی سہولت فراہم کی جس نے دن کے جوش و خروش میں اضافہ کیا۔ کرکٹ میچوں میں چار ٹیموں نے حصہ لیا۔قونصلیٹ جنرل ٹیم کی قیادت ایچ ای حسین محمد خان نے کی-پاکستان اوورسیز کمیونٹی گروپ ٹیم کی قیادت سید سلیم اختر اور آفتاب اقبالنے کی- پاکستان میڈیا ٹیم انصر اکرم کی قیادت میں اور سوشل میڈیا ٹیم جس کی قیادت فہد اسدنے کی-آزادی میلہ میں کھانا پکانے کے لائیو مظاہرے میں باربی کیو، سموسے اور روایتی جلیبی شامل تھے- لکی قرعہ اندازی کے ذریعے حاضرین میں عمرہ کے سات مکمل پیکجز بھی تقسیم کیے گئے- جس سےشرکاء کے جوش و خروش میں اضافہ ہوا۔ روایتی ڈ ھول اور بھنگڑا ڈانس تہوار کا حصہ تھے -لوگ اس تقریب میں لائیو گانے اور ہیوی بائیکرز کی شاندار انٹری سے لطف اندوز ہوئے۔ پی او سی جی میاں طارق جاوید نے خاص طور پر سید سلیم اختر، ظہیر احمد، ڈاکٹر نور الصباح، شفیق الرحمان، ندیم پراچہ، خالدہ بخاری، زبیدہ خانم، اور وقاص گھمن اپنی متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی- تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے معروف کاروباری شخصیات اور سماجی طور پر سرگرم شخصیات نے اس موقع پر شرکت کی جن میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد چوہدری، زوہیر ہیمانی، ابو فیصل، فرزانہ منصور، ملک خالد، نواز جدون، عظیم ڈار، گلوکارہ سونیا مجید، آصف، فراز صدیقی، ثمینہ ناصر، سلطان احمد (ڈائریکٹر پی بی سی)، شبیر مرچنٹ (ڈائریکٹر پی بی سی) امجد علی، بڑے بھائی، چھوٹے بھائی، چاچا سیالکوٹی، اور یاسمین کنول، مہمان خصوصی ڈاکٹر بو عبداللہ نے بھی ایونٹ میں شرکت کی۔ سوشل میڈیا ٹیم نے فائنل میچ میں ایک فتح حاصل کی اور POCG ٹیم کے خلاف آخری گیند پر کامیابی حاصل کی۔ اختتامی تقریب میں ڈاکٹر بو عبداللہ، ایچ ای حسین محمد خان، میاں طارق جاوید اور خالد چوہدری نے جیتنے والوں میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کیں۔سید سلیم اخترنے تمام معززین، اسپانسرز، سپورٹرز، سامعین اور میڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان POCG میں شامل ہوں اور مستقبل کے پروگراموں میں آگے بڑھیں۔ آزادی میلہ ایک شاندار کامیابی تھی،اس تقریب نے نہ صرف متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے درمیان تعلقات کو مضبوط کیا بلکہ ٹیلنٹ اور اتحاد کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔
0