0

غزہ :اسرائیلی حملے جاری ، مزید 89 فلسطینی شہید، 205 زخمی

غزہ (نیا محاز ) اسرائیل کا غزہ اور مغربی کنارے ظلم و جبر تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید 89 فلسطینی شہید جبکہ 205 زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے وسطی علاقے نصیرات میں اسرائیلی حملوں میں 20 افرادشہید ہوئے، شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے گھروں پر حملوں میں سات 7 فلسطینی شہید جبکہ متعددزخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق رفاہ میں بھی صیہونی فورسز کی بمباری سے 2فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے، مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی کارروائیوں میں 2 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 20 کو گرفتار کر لیا گیا، جنین میں بھی بمباری سے دو فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔
واضح رہے گزشتہ سال اکتوبر کی سات تاریخ سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری جاری ہے، جس سے مجموعی طور پر41 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، شہداءمیں بچے اورخواتین میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں