غزہ (نیا محاز)اسرائیلی فوج کو رفح شہر میں ایک سرنگ سے 6 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں ملی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لاشیں ایک یا دو دن پرانی ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے مغویوں کی لاشیں ملنے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔لاشوں میں امریکی مغوی شہری کے شامل ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔امریکی اخبار کے مطابق ملنے والی تمام لاشیں7 اکتوبر کو میوزک فیسٹیول سے یرغمال بننے والوں کی ہیں۔
0