راولپنڈی(نیا محاذ)اڈیالہ جیل میں قیدیوں میں جھگڑا ہو گیا، واقعہ میں ایک قیدی زخمی ہو گیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ 29اگست کو پیش آیا،جب قتل کے مقدمہ میں گرفتار قیدی نے دوسرے قیدی پر حملہ کرکے زخمی کر دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور قیدی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
0