لاہور(نیا محاذ) 24گھنٹے میں پنجاب میں ڈینگی کے 10کیسز رپورٹ ہیں۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 54کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ،رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 357ہو گئی،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ لاہور5،راولپنڈی4 اور چکوال سے ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوا، انسداد ڈینگی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔
0