اسلام آباد(نیا محاذ)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت18ستمبر تک ملتوی کردی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی وکیل عزیر بھنڈاری نے کہاکہ سپریم کورٹ نے قراردیا پی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی تھی اور ہے،ممبر خیبرپختونخوا نے کہاکہ ہم نے یہ نہیں کہا پی ٹی آئی ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں،وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کیا جائے تو اس کی وضاحت ہو جائے گی،الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ سے وضاحت مانگی،الیکشن کمیشن نے کہاکہ کہ پی ٹی آئی کا کوئی انتظامی ڈھانچہ نہیں،وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی اس بات کو تسلیم نہیں کرتے،ممبر خیبرپختونخوا نے کہاکہ ہم نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ میں کوئی گزارش نہیں کی، سپریم کورٹ سے پوچھا انٹراپارٹی الیکشن تسلیم ہونے تک پارٹی سرٹیفکیٹ کس کے تسلیم کئے جائیں؟بیرسٹر گوہر نے کہاکہ آپ نے جن 39ارکان کو پی ٹی آئی کا تسلیم کیا انہیں بھی میں نے سرٹیفکیٹ جاری کئے،ممبر خیبرپختونکوا نے کہاکہ ہم نے آپ کے دستخط کے باعث39ارکان کے سرٹیفکیٹ تسلیم نہیں کئے،الیکشن کمیشن نے سماعت 18ستمبر تک ملتوی کردی۔
0