0

ایڈوینچر کی شوقین 102 سالہ خاتون نے سکائی ڈائیونگ کرکے سب کو حیران کردیا

لندن (نیا محاذ )انگلینڈ کی عمر رسیدہ خاتون نے 102 سال کی عمر میں سکائی ڈائیونگ کرکے برطانیہ کی عمر رسیدہ ترین سکائی ڈائیور بن کر سب کو حیران کردیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مینیٹ بیلی نامی عمر رسیدہ خاتون نے اپنی 102 سالگرہ کے دن بیسلز ایئر فیلڈ سے اڑان بھری اور جہاز سے سکائی ڈائیو کیا۔سکائی ڈائیونگ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے بیلی کا کہنا تھا کہ یہ تھوڑا مشکل تھا، ڈائیونگ کے دوران سانس رکنے لگی تھی اور میں اعتراف کرتی ہوں میں نے اپنی آنکھیں بند کر لی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں بس 80-90 برس کے دوسرے لوگوں سے کہنا چاہتی تھی کہ ہار مت مانیں بس چلتے رہیں۔اس سے قبل مینیٹ بیلی نے اپنی 100 ویں سالگرہ پر انگلینڈ ہی کے سلور سٹون فارمولا ریسنگ ٹریک پر 130 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فراری دوڑا کر دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔مینیٹ بیلی سے قبل برطانیہ کے عمر رسیدہ ترین پیراشوٹیسٹ کا اعزاز ورڈن ہائیز کے پاس تھا جنہوں نے 2017 میں 101 سال 38 دن کی عمر میں سکائی ڈائیونگ کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں