0

شاہین آفریدی نے نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ تصویر کے ساتھ اہلیہ کیلئے پیغام جاری کر دیا

لاہور (نیا محاذ )پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نوزائیدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی اہلیہ انشا آفریدی کے لیے خوبصورت پیغام بھی شیئر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت 24 اگست کو ہوئی، شاہین نے انسٹاگرام پر پیر کو اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی طویل کیپشن لکھا۔فاسٹ بولر نے کہا ‘اس لمحے نے ہر چیز تبدیل کردی، میرا دل بے حد خوش اور مکمل ہے اور میری زندگی بہتر ہوگئی ہے۔ 24 اگست 2024 کی تاریخ ہمیشہ ہمارے لیے خاص رہے گی’۔انہوں نے لکھا کہ ‘میرے بیٹے عالیار آفریدی کو اس دنیا میں خوش آمدید’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں