0

27اور28اگست کو کراچی میں تیز بارشیں، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کراچی(نیا محاذ)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازنے کہا ہے کہ 27اور28اگست کو کراچی میں تیز بارشوں کا امکان ہے ،کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار کا کہناتھا کہ بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ مغربی بنگال کے قریب تشکیل پا چکا ہے،یہ سسٹم کرچی سمیت مشرقی سندھ میں بارش کا سبب بن سکتا ہے،مون سون سسٹم 26اگست کو مشرقی سندھ میں داخل ہو سکتا ہے،26 سے 27اگست، کراچی ، مشرقی سندھ میں بارش کا امکان رہے گا۔
ان کاکہناتھا کہ نیا سسٹم پورے سندھ کو لپیٹ میں لے گا،ان کا مزید کہناتھا کہ 26اگست سے لاہور اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں