لاہور(نیا محاذ)لاہور ہائیکورٹ نے چکن کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی کو ختم کردیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مرغی کی قیمتیں مقرر کرنے اور بھاری جرمانوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے چکن کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی کو ختم کردیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ قانون میں ایسی پابندی کی کوئی گنجائش نہیں،عدالت نے کہا کہ آئندہ ایسی کارروائی پر متعلقہ افسروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔سرکاری افسر نے کہاکہ چکن کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی عائد نہیں کی گئی،عدالت نے کہاہ ایسی کوئی پابندی ثابت ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔
0