لاہور(نیا محاذ)جسٹس چودھری محمد اقبال نے انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ،عدالت نے کیس کو جسٹس شکیل احمد کی عدالت میں منتقل کرنےکاحکم دیدیا۔
0