لاہور( نیا محاذ )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم معیشت بند کرنے والے نہیں ،کھولنے والے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم معیشت کا پہیہ چلانے والے لوگ ہیں، ایک دن کی ہڑتال معیشت چلانے کیلئے ہے، کوئی حمایت نہ کرے تب بھی جماعت اسلامی ہڑتال کرے گی، یکم ستمبر سے عوام رابطہ مہم شروع کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم معیشت بند کرنے والے نہیں کھولنے والے ہیں، یہ سارے کام پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، آگے بڑھنا ہے،ہڑتال کو بھرپور طریقے سے کامیاب کرنا ہے، سب لوگ اپنے اپنے اہداف طے کرلیں ،یہ لمبی لڑائی ہے، یہ لڑائی ہم عوام کیلئے لڑرہے ہیں،سب ہمارا ساتھ دیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو بہت زیادہ فنڈز ملیں گے،لوگوں کو ریلیف دیں، عوام کو حق دو اور عوام کو فنڈ بھی ٹھیک سے دینا ہے، ہم ممبر سازی مہم بھی شروع کرنے جارہے ہیں، پوری مہم کے دوران کوئی دیہات چھوٹنا نہیں چاہئے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ہر گاو¿ں دیہات کے لوگوں کو نکالنا ہے ،مارچ کرنا ہے، ایسا پروگرام تشکیل دیں کہ لوگ بس چلنا شروع کریں، ہمارا مارچ پورے پاکستان کے لوگوں کا مارچ ہونا چاہئے، اتنی قوت سے چلیں گے کہ مارچ کے دوران ان کو جھکنے پر مجبور کردیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ اجازت دیں گے تو ہم 15دن بعد واپس آئیں گے اب ایسا نہیں چلے گا، ہم عوام کی طاقت سے چلیں گے،حکومت کو حق دینا پڑے گا۔
0