پشاور(نیا محاذ)ایم این اے فیصل امین نے بریگیڈیئر(ر)محمود شاہ کیخلاف 10کروڑ روپے کا ہرجانہ کیس دائر کردیا،عدالت نے بریگیڈیئر(ر)محمود شاہ کو نوٹس جاری کر دیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وکیل درخواستگزار نے کہا کہ محمود شاہ نے درخواست گزار پر بے بنیاد الزامات لگائے،بریگیڈیئر(ر)محمود شاہ نے الزام لگایا کہ درخواستگزار کے طالبان سے روابط ہیں،الزامات سے درخواستگزار اور گنڈاپور قبیلے کی ساکھ کو نقسان پہنچا،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ محمود شاہ کو طلب کرکے پوچھے کہ بے بنیاد بیان کیوں دیا،محمود شاہ کو لیگل نوٹس بھیجا، کوئی جواب نہیں دیا۔یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی ہیں۔
0