کراچی ( نیا محاز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان نے بشیر میمن کو گورنر سندھ بنانے کی خبر سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔کراچی سے جاری بیان میں مخدوم جمیل الزمان نے کہا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ بنانے کی خبر سندھ کے ایک وزیر نے چلوائی خبر اس لیے چلائی گئی تاکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوجائے اور حکومت میں عدم استحکام پیدا ہو۔
“جنگ ” کے مطابق پی پی ایم این اے نے مزید کہا کہ حکومت کےلیے ایک ایک ووٹ بہت اہم ہے، خبر چلوانے کا مقصد وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کےلیے مشکل پیدا کرنا تھا۔