کراچی ( نیا محاز )سندھ میں گورنر کی تبدیلی سے متعلق خبروں پر ناصر حسین شاہ کا مؤقف بھی آ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر کی تبدیلی سے متعلق میں نے بھی میڈیا سے سنا ہے، میرے علم میں نہیں ہے۔سندھ میں گورنر کی تبدیلی سے متعلق خبریں میرے علم میں نہیں ہیں
“جنگ ” کے مطابق ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صدر مملکت اور خالد مقبول کے درمیان جس ملاقات کا ذکر ہو رہا ہے اس میں بھی میں شریک تھا۔ اس ملاقات میں پنجاب کے ایک تعلیمی ادارے کے سندھ میں کیمپس قائم کرنے پر بات ہوئی تھی۔
0