لاہور(نیا محاز ) پاکستان کی خلائی ایجنسی ’سپارکو‘ (سپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن)نے شمسی طوفان کی خصوصی تصاویر جاری کر دیں۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ترجمان سپارکو کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سورج کی سطح سے اٹھنے والا شمسی طوفان زمین کی طرف رواں دواں ہے، جس سے زمین کے مدار میں گھومتی سیٹلائٹس، خلائی سٹیشن اور زمین پر موجود بجلی کے گرڈ سٹیشنز کو خطرہ درپیش ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں ماہ میں یہ تیسرا شمسی طوفان ہے۔ پہلے دو طوفان بہت کم شدت کے تھے تاہم تیسرا طوفان ان سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔ سورج کی سطح سے اٹھنے والے پلازمہ اور مقناطیسی لہروں کے اثرات آئندہ تین سے چار دن میں زمین تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ سورج کی سطح سے یہ برقی چارج اور مقناطیسی فیلڈز 30لاکھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
0