0

وزیراعظم کا گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں عشائیہ ،اپنا جہاز روانہ کردیا

اسلام آباد(نیا محاز )وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا جائےگا، وزیراعظم نے ارشد ندیم کی فیملی کیلئے اپنا جہاز روانہ کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ اولمپئین ارشدندیم آج وزیراعظم شہبازشریف کے مہمان بنیں گے،وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو فیملی سمیت وزیراعظم ہاؤس میں مدعو کرلیا، وزیراعظم شہبازشریف تاریخی کامیابی پر ارشد ندیم اور ان کی فیملی کو عشائیہ دیں گے،وزیراعظم ہاؤس میں ارشد ندیم اور اہلخانہ کے پرتپاک استقبال کیلئے تیاریاں جاری ہیں،عشائیہ میں وفاقی وزرا اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ بھی شرکت کریں گے،فیملی کو پروٹوکول کیساتھ لایا جائےگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں