اسلام آباد( نیا محاز ) حکومت نے بیوروکریسی سے سیکرٹری آئی ٹی تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سیکرٹری آئی ٹی سول بیوروکریسی کے بجائے آئی ٹی کے شعبے سے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ڈومین میں درپیش چیلنجز کے باعث کیا گیا، وزیراعظم نے بھاری معاوضے پر پیشہ ور سیکرٹری آئی ٹی کی تلاش شروع کردی۔ذرائع نے بتایا کہ مسابقتی عمل کے ذریعے سیکرٹری آئی ٹی کی بھرتی کے لئے اشتہار جاری کیا جائے گا ، سیکرٹری آئی ٹی کیلئے آئی ٹی شعبے میں کم ازکم 20 سالہ تجربہ لازمی قرار دیا گیا سیکرٹری آئی ٹی کے لئے عمر کی بالائی حد 60 سال تک رکھی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے سیکرٹری آئی ٹی کی تعیناتی کنٹریکٹ پر دوسال کے لئے اور قابل توسیع ہوگی، سیکرٹری آئی ٹی کی تنخواہ سپیشل پروفیشنل پے سکیل پر 15 سے 20 لاکھ تک ہوگی۔