0

راولپنڈی کی پہلی خاتون سی ٹی او بینش فاطمہ کون ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

راولپنڈی (نیا محاز )راولپنڈی کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) بینش فاطمہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس پہنچنے پر انہیں ٹریفک پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی اور لیڈی ٹریفک اسسٹنٹ نے گلدستہ پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ نے ڈی ایس پیز اور برانچ انچارجز سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سی ٹی او راولپنڈی نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز کی تمام برانچز کا وزٹ بھی کیا۔
سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی بہو بینش فاطمہ پنجاب میں سی ٹی او کے عہدے پر فائز ہونے والی تیسری خاتون ہیں۔ عمارہ اطہر اس وقت سی ٹی او لاہور جبکہ عائشہ بٹ گوجرانوالہ میں سی ٹی او کے عہدے پر فائز ہیں۔

بینش فاطمہ 2007 میں سٹی ٹریفک پولیس کے قیام کے بعد راولپنڈی میں سی ٹی او کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی پہلی خاتون ہیں۔ سی ٹی او تیمور خان جو 18 نومبر 2022 سے اپنے عہدے پر فائز ہیں، نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہیں گرمجوشی سے الوداع کیا گیا۔ ٹریفک وارڈنز نے ان پر پھولوں کی بارش کی۔ خان نے ٹریفک افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں