0

ترکیہ میں تیز رفتار بس پل سے جا ٹکرائی: 9 مسافر جاں بحق، 26 زخمی

انقرہ(نیا محاز ) ترکیہ میں ڈرائیور کے سو جانے کے باعث تیز رفتار بس پل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 9 مسافر جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ سے مغربی شہر ایسکیشیر جانے والی ایک تیز رفتار بس شہرکی کی مصروف ترین مرکزی ہائی وے پر پل سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ صبح 5 بجے پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ڈرائیور نے بس کو روکنے کے لئے بریک لگانے کی کوشش کی ہو جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ دورانِ سفر سو گیا تھا تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے۔اس خوفناک حادثے میں 9 مسافر جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں