لاہور(نیا محاز )بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج سانحہ نو مئی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو سفارشات بھجوا دی گئیں، جوائنٹ انو یسٹی گیشن ٹیم میں شامل 3 ایس پیز کو تبدیل کیاگیا ہے،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بانی پی ٹی آئی کیخلاف 12 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جوائنٹ انو یسٹی گیشن ٹیم میں 2 نئے ممبران بھی شامل کیے جائیں گے،ہائیکورٹ میں اس حوالے سے درخواست بھی دائرکی جاچکی ہے۔ایس پی زنیراحمد چیمہ ایس پی ہیڈ کوارٹرزلاہورتعینات ہیں، ایس پی سی آراو رضا تنویرضلع گوجرانوالہ میں تعینات ہوگئے،ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور ارسلان زاہد ملتان تعینات ہوگئے۔