اسلام آباد(نیا محاز )قومی اسمبلی نے پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر ستائشی قرارداد منظور کرلی ۔
نجی ٹی وی چینل اے آ روائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی نے ارشد ندیم کو شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ارشد ندیم کی کامیابی پر قراردادپیش کی،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان ارشد ندیم کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہے
،ایوان درخواست کرتا ہے ارشد ندیم کوسول ایوارڈ سے نوازاجائے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔قومی اسمبلی نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر ستائشی قرارداد منظور کرلی ۔