0

لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں سیکیورٹی نے اپنے ساتھی کو گولی مار دی، لڑائی کیوں ہوئی؟ حیران کن انکشاف

لاہور (نیا محاز ) لاہورڈیفنس میں پنکھا چلانے پر دو سیکیورٹی گارڈز میں جھگڑا تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گیا جس کے بعد ایک نے دوسرے کو قتل کردیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق دونوں سیکیورٹی گارڈ ایک ہی گھر میں تعینات تھے پولیس نے بھی اس کی تصدیق کی کہ مقتول اورملزم ایک ہی گھرکی سکیورٹی پرتعینات تھے۔پولیس کے مطابق دونوں سکیورٹی گارڈزمیں رات کو پنکھاچلانے پرجھگڑا ہوا، مالک مکان نے صلح کروائی لیکن رات گئےعلی نےخرم کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے کند آلے کے وار کرکے خرم شہزاد کو قتل کیا، ملزم سیکیورٹی گارڈ علی موقع سے فرار ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں