0

بی جے پی رہنماﺅں کا کانگریسی رہنماوں پر پاکستانی ہائی کمیشن سے آموں کا تحفہ لینے کا الزام

نئی دہلی (نیا محاز )بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی نے کانگریسی رہنماوں پر پاکستانی ہائی کمیشن سے آموں کا تحفہ لینے کا الزام عائد کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنماوں نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سمیت 7 ارکان پارلیمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے ان پر پاکستانی ہائی کمیشن سے آموں کا تحفہ لینے کا الزام عائد کیا۔
بی جے پی رہنما گری راج سنگھ کا کہنا تھا کہ راہول گاندھی کے پاکستان کے ساتھ تعلقات ہیں، راہول گاندھی نے پہلے کہا تھا کہ انھیں اتر پردیش کے آم پسند نہیں، پاکستانی سفارت خانے نے اب راہول گاندھی کو آم بھیجے ہیں۔انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ راہول گاندھی کو آم اسی جگہ سے مل رہے ہیں جہاں ان کا دل ہے، راہول یوپی کے آم پسند نہیں کرتے لیکن پاکستان کے آموں کو لے کر پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے 7 اراکین پارلیمنٹ کو آموں کے ڈبے بھیجے جن میں راہول گاندھی،کپل سبل، ششی تھرور، محب اللہ ندوی، ضیا الرحمان، اقرا حسن اور افضل انصاری شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں