0

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما امتیاز وڑائچ کی طبیعت بگڑ گئی

لاہو(نیا محاز )لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت میں پی ٹی آئی رہنما امتیاز وڑائچ کی طبیعت بگڑ گئی۔
لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج خالد ارشد نے جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ جو ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں اور نہ ضمنی بیانات میں ان کا نام ہے ان کا کیا کریں، جو نامزد نہیں ان کے خلاف کوئی شہادت نظر نہیں آرہی، سپیشل پراسیکیوٹرصاحب،آپ بتائیں ان کی گرفتاری کیوں درکارہے؟
بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، اعظم سواتی، علیمہ خان، عمر ایوب اور دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کردی۔دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما امتیاز علی وڑائچ کی کمرہ عدالت میں طبیعت بگڑگئی جس پر انہیں عدالت سے باہر لے جایا گیا اور بار روم میں بٹھایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں