لاہور ( نیا محاز )بھارت اور بنگلہ دیش دونوں ہمسایہ ملک ہیں ، بنگلہ دیش میں حالات کشیدہ ہیں اس بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر بھارت نے اپنی سرحدوں پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔
بھارت کی بنگلہ دیش کے ساتھ 4,096 کلومیٹر طویل سرحد ہے، 5 بھارتی ریاستوں کی سرحد بنگلہ دیش کے ساتھ لگتی ہے اور بھارتی حکومتی اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 915.35 کلومیٹر سرحد پر باڑ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ریلوے جولائی کے وسط سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل ہے۔