0

سعودی عرب کے تاجروں کا پندرہ رکنی وفد کراچی میں منعقدہ فوڈ ایگزبیشن میں شرکت کرے گا، پاکستان قونصلیٹ جدہ میں بریفنگ کا اہتما م

جدہ (نیا محاز ) پاکستان قونصلیٹ میں تعینات کمرشل قونصلر سعدیہ خان قونصل جنرل خالد مجید کے تعاون سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے بھر پور کوششیں کر رہی ہیں،
اس سلسلے میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کیلئے سعودی عرب کے تاجروں کا ایک پندرہ رکنی وفد کراچی میں منعقدہ فوڈ ایگزبیشن میں شرکت کرے گا،فوڈ ایگزبیشن فوڈ ایگ 24 ، 9 سے 11 اگست تک جاری رہے گی،پاکستان کا دورہ کرنے والے تاجروں کیلئے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں بریفنگ کا اہتما م کیا گیا، جس میں قونصل جنرل اور کمرشل قونصلر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں