0

رؤف حسن کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست منظور

اسلام آباد(نیا محاز )پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست منظورکرلی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں رؤف حسن کی ٹیررفنانسنگ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی،عدالت نے رؤف حسن کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست منظورکرلی،اے ٹی سی نے 2لاکھ روپے مچلکوں کےعوض رؤف حسن کی درخواست ضمانت منظور کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں