0

بانی پی ٹی آئی کو کیا سہولیات دی جارہی ہے، 22اگست تک رپورٹ دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جیل حکام کو ہدایت

اسلام آباد(نیا محاز )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل رولز کے مطابق سہولیات فراہمی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کیا سہولیات دی جارہی ہے،جیل حکام 22اگست تک رپورٹ دیں.

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل رولز کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس نے کہاکہ سہولیات سے متعلق اڈیالہ جیل حکام سے پہلے پوچھ لیتے ہیں وہ زیادہ متعلقہ ہیں،جیل حکام بتائیں کہ زمینی حقیقت کیا ہے، کیا سہولیات دی جارہی ہیں؟وکیل اظہر صدیق نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ کے ذریعے بیٹوں سے بات نہیں کرائی جاتی،چیف جسٹس نے کہاکہ جواب آنے دیں، چیزیں واضح ہونے دیں پھر دیکھ لیتے ہیں، اظہر صدیق نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے فریج کی سہولت نہیں، کھانا خراب ہو جاتا ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ جواب آنے دیں، میں اس طرح فریج تو نہیں لگوا دوں گا نا،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کیا سہولیات دی جا رہی ہیں؟ جیل حکام 22اگست سے رپورٹ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں