0

رواں ماہ کے اختتام تک سٹاف لیول معاہدے کی منظوری ہو جائے گی،وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیا محاز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک سٹاف لیول معاہدے کی منظوری ہو جائے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے معاہدے کی منظوری کے بعد کلائمیٹ فنانسنگ پر بات ہو گی،آئی ایم ایف اور ورلڈبینک سے کلائمیٹ فنانسننگ کیلئے بات چیت کی جائے گی،ان کاکہناتھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے،پاکستان کو آبادی کنٹرول کرنے کیلئے ابھی اقدامات کرنا ہوں گے۔

وزیر خزانہ کاکہناتھا کہ بیوروکریسی ہر جگہ موجود، ہر چیز کا ایک فریم ورک ہونا چاہئے،ملک خیرات سے نہیں چل سکتا،ٹیکس ہر حال میں دینا ہوگا، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں