ڈھاکا( نیا محاز ) بنگلہ دیش میں مظاہرین نے سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کا دیو ہیکل مجسمہ بھی توڑ دیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ” ایکس“ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں احتجاجی مظاہرین کو ڈھاکا میں شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کے مجسمے پر چڑھ کر اسے ہتھوڑوں سے توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، مذکورہ ویڈیو سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے مستعفی ہونے سے قبل کی ہے ،خیال رہے کہ گزشتہ 15 برس سے برسر اقتدار میں رہنے والی شیخ حسینہ کو عہدے سے ہٹانے کے لئے ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر تھے
آج کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر حملہ کر دیا تھا تاہم اس حملے سے قبل ہی آرمی چیف جنرل وقار الزماں کی جانب سے 45 منٹ کا الٹی میٹم ملنے پر شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر فوجی ہیلی کاپٹر میں وزیراعظم ہاﺅس سے روانہ ہوگئیں اطلاعات کے مطابق وہ ملک چھوڑنے سے قبل عوام سے خطاب کرنا چاہتی تھیں مگر انہیں قوم سے مخاطب ہونے کا موقع نہیں دیا گیا.
شیخ حسینہ واجد کے حکم پر ملک میں ہنگامی صورتحال نافذکرکے کرفیو لگانے کے علاوہ ملک بھر میں انٹرنیٹ ‘پبلک ٹرانسپورٹ اور ریلولے سروسزکو بند کردیا گیا تھا مگر اس کے باوجود ہزاروں مظاہرین پیدل مارچ کرتے دارالحکومت ڈھاکا پہنچنے میں کامیاب ہوگئے بنگلہ دیش میں اتوار کے روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور واٹس ایپ سروس بھی معطل ہیں۔