0

اگر کسی کام میں قوم کا فائدہ ہو تو اس سے پیچھے کیوں ہٹ جائیں؟ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیا محاز )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نے کہاہے کہ اگر کسی کام میں قوم کا فائدہ ہو تو اس سے پیچھے کیوں ہٹ جائیں؟پاک فوج کے افسر اور جوان اس ملک کی اشرافہ نہیں ہیں،فوج کسی خاص سیاسی سوچ، مذہب یا مسلک کو لے کر نہیں چل رہی،کیا تنقید کی وجہ سے تعلیم وصحت کا کام کرنا چھوڑ دیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاکہناتھا کہ پاکستان کی فوج قومی فوج ہے،پاک فوج کے جوان تمام مذاہب، زبان اور طبقوں سے آتے ہیں،آگ لگانے والا یہ سوال ضرور کرے گا کہ یہ آگ کیوں بجھا رہے ہو،آگ لگانے والے اور آگ بجھانے پر سوال کرنے والوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے،عوام کی فلاح و بہبود کے کام کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ ہمیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ رہے ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو معاشی چیلنج کاسامنا ہے،پاک فوج خاص سیاسی سوچ، مذہب اور گروہ کو لے کر نہیں چل رہی،قانون کے مطابق کوئی کام فوج کو دیاجائےجس سے پاکستان کو فائدہ ہوا تو فوج کیوں پیچھے ہٹے،ان کاکہناتھا کہ افسران اورجوانوں کی سب سے قیمتی چیزان کی جان ہے،ہم افسراورجوان کی اولین ترجیح پاکستان ہے ،فوج اور اس کے افسران اس ملک کی اشرافیہ نہیں،پوری دنیا میں افواج معاشی پروجیکٹس میں بھی حکومتوں کی مدد کرتی ہیں،یہاں پر ایک مافیا نہیں چاہتا ملک اور عوام ترقی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں