0

کراچی: رائفلوں سمیت اسلحہ بھرا بیگ برآمد،ملزم گرفتار

کراچی(نیا محاز )سی ٹی ڈی کی ایک کارروائی کے دوران رائفلوں سمیت اسلحہ سے بھرا بیگ برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔

کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سندھ نے سائٹ بی کے علاقے میں ایک کارروائی کی اور ملزم سے اسلحہ سے بھرا کٹ بیگ برآمد کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم رزاق سے اسلحہ سے بھرا کٹ بیگ برآمد ہوا ہے، جس میں 4 رائفلیں ، ایک شاٹ گن اور ایک 30 بور پستول ملا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے برآمدہ اسلحہ کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں