0

محسن نقوی سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( نیا محاز )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے ملاقات کی ،باہمی دلچسپی کے امور اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی اور انوارالحق نے یوم استحصال کشمیر پر کشمیر ی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کیا،دونوں رہنماﺅں نے بھارت کے 5اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں امن عامہ کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہنا تھا کہ آزاد کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،5 سال میں کئی ہزار بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں، جن میں بچے، بوڑھے اور خواتین شامل ہیں،آج پوری قوم پرعزم انداز میں یوم استحصال کشمیر منا رہی ہے،جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام جموں و کشمیر کے تنازع کے حل سے جڑا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو دنیا کے سامنے ہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا،مقبوضہ کشمیر میں عالمی تنظیموں سمیت بین الاقوامی میڈیا کا بھی داخلہ ممنوع کردیا گیاہے،وقت آچکا ہے کہ بین الاقومی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ہونے والی ناانصافیوں اور مظالم کا تدارک کریں۔محسن نقوی نے نے آزاد کشمیر میں امن عامہ کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، وزیرداخلہ نے مزید کہنا کہ آزاد کشمیر میں امن وامان کے قیام کے لئے پہلے بھی بھرپور معاونت کی ، آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے،آزاد کشمیر کی سکیورٹی سے متعلق ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔وزیر اعظم آزاد کشمیرنے قیام امن کیلئے تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں