0

’اگر دوبارہ زندگی مل جائے تو پاکستان کے بجائے کسی اور ملک میں پیدا ہونا چاہونگا‘ راشد محمود کا حیران کن بیان

لاہور (نیا محاز ) پاکستان کے سینئر اداکار راشد محمود کا کہنا ہے کہ اگر دوسری زندگی مل جائے تو پاکستان کے بجائے کسی اور ملک میں پیدا ہونا چاہوں گا۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں راشد محمود نے بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی پاکستان کے موجودہ حالات پر بھی لب کشائی کی۔دوران پروگرام انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وطنِ عزیز سے مایوسی کا اظہار کیا اور اپنا حال دل بیان کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں پیدا ہونے کے بعد جو میں اب تک برداشت کر چکا ہوں ، لگتا ہے اب اگلے جنم میں، میں مزید عذاب سے بچ جاؤں گا۔اداکار نے کہا کہ اگر مجھے ایک اور زندگی مل گئی تو مجھے لگتا ہے کہ مجھے کسی اور ملک میں پیدا ہونا چاہیے اور میں یہ باتیں صرف انفرادی حیثیت سے نہیں بلکہ قومی جذبے سے اور پوری قوم کی جانب سے کر رہا ہوں۔

دوسری جانب راشد محمود کے انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔صارفین حالیہ انٹرویو میں ان کے بیان کو متنازع قرار دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اسلام میں دوسرے جنم کا کوئی تصور نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں